Wednesday, 8 February 2012

بابر اقبال نے ایک اور عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

ڈیرہ اسماعیل خان کے 14 سالہ ذہین بچے بابر اقبال نے ڈیجیٹل فرانزک سائنس پر ریسرچ پیپر شائع کر کے ایک بار پھر ایک عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ ڈیجیٹل فرانزک سائنس جدید سائنسی آلات سے ڈیٹا کی واپسی اور جرائم کی تحقیقات کے  لیے خاص معلومات فراہم کرتی ہے۔
مشہور کمپنی ایپل کے آئی پیڈ ، آئی فون اور آئی پوڈ سے متعلق بابر کی ریسرچ کو آٹھویں IEEE انٹرنیشنل کانفرنس کے موقع پر خوب سراہا گیا ہے۔ اسے اس کانفرنس کے لیے خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔
بابر اقبال نے جو تکنیک اختیار کی ہے اس میں ڈیوائس کو JailBreak کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی اور 30 منٹ سے کم وقت میں تمام معلومات کاپی کی جاسکتی ہیں۔ JailBreaking سے مراد ایپل کے آپریٹنگ سسٹم iOS کی Root تک رسائی حاصل کرنا ہے۔ اس کی مدد سے موبائل ایپلی کیشنز ، تھیمز اور دیگر چیزیں موبائل پر ڈاؤنلوڈ کی جا سکتی ہیں جنہیں عام طور پر ایپل کی طرف سے ڈانلوڈ نہیں کیا جا سکتا۔
بابر اقبال کی تحقیق کی روشنی میں جرائم کی تحقیقات کے لیے ایک نیا نظام تشکیل دیا جاسکتا ہے جسکی مدد سے قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بھی موبائل فون پر موجود معلومات جیسے کال ریکارڈ ، ایس ایم ایس، جی پی ایس معلومات وغیرہ بآسانی حاصل کرسکیں گے۔
 بابر جو 5 سال کی عمر سے کمپیوٹر پروگرامنگ کر رہے ہیں وہ اس سے قبل کم عمر ترین مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل اور کم عمر ترین سرٹیفائیڈ انٹرنیٹ ویب پروفیشنل کا اعزاز 9 سال کی عمر میں ہی حاصل کرچکے ہیں۔
اسکے بعد انہوں نے 10 سال کی عمر میں کم عمر ترین سرٹیفائیڈ وائرلیس نیٹورک ایڈمنسٹریٹر ، 11 سال کی عمر میں کم عمر ترین مائیکروسافٹ سٹوڈنٹ پارٹنر اور 12 سال کی عمر میں کم عمر ترین مائیکروسافٹ ٹیکنالوجی سپیشلسٹ کا اعزاز بھی حاصل کیا۔
بابر آج کل دبئی میں مقیم ہیں جہاں وہ مائیکروسافٹ کے ساتھ کام کررہے ہیں۔ بابر کی ویب سائیٹ اور سٹوڈنٹ کیفے ویب سائیٹ جس کے ذریعے وہ ٹیکنالوجی کی معلومات پاکستانیوں اور پوری دنیا کے لوگوں کے ساتھ شئیر کرتے ہیں انکے ربط یہ ہیں

محمد زہیر چوہان

No comments:

Post a Comment