خبر کے مطابق پاک فوج اب ٹیبلیٹ کمپیوٹرز بھی تیار کیا کرے گی۔ بات تو
کافی حیران کن ہے، رپورٹ کے مطابق پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کے زیر
اہتمام چین کی ایک کمپنی کے اشتراک سے یہ منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔
اطلاعات
کے مطابق اس منصوبے میں بہت سے مصنوعات بنائی جائیں گی لیکن ابتدائی پر
ٹیبلیٹ کمپیوٹر ، نوٹ بک اور ای بک ریڈر کی تیاری شروع کی گئی ہے۔ابتدائی طور پر یہ مصنوعات صرف راولپنڈی میں فروخت کی جائیں گی لیکن کوئی موثر طریقہ کار وضح ہوتے ہی انہیں ملک کے دوسرے شہروں جیسے لاہور اور کراچی میں بھی متعارف کروایا جائے گا۔
پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کے نمائیندے کے مطابق ان مصنوعات کی کوالٹی پر خصوصی دھیان دیا گیا ہے اور ایروناٹیکل کمپلیکس صارفین کے لیے ہر قسم کی مدد بھی فراہم کرے گا۔
اس حوالے سے مصنوعات کی معلومات اور فروخت کے لیے بنائی گئی ویب سائیٹ cmpc.pk فی الحال بہت زیادہ انٹرنیٹ ٹریفک کے باعث بند ہوگئی ہے۔
اپ ڈیٹ:
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ٹیبلیٹ کمپیوٹر اور ای بک ریڈر فروخت کے لیے دستیاب ہیں ، جبکہ نوٹ بکس مارچ 2012 تک دستیاب ہونگی۔ فی الوقت یہ مصنوعات صرف پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ سے دستیاب ہیں لیکن جلد ہی انہیں پورے ملک میں متعارف کروا دیا جائے گا۔
محمد زہیر چوہان
No comments:
Post a Comment