خبریں ، تبصرے ، آرٹیکلز، ٹیٹوریلز، کتابیں، سافٹ ویئر اور بہت کچھ
Saturday, 11 February 2012
حکومت پاکستان نے 13000 فحش ویب سائٹس بلاک کر دیں
ایکسپریس ٹرایبیون پر شائع ہونے والی خبر کے مطابق پارلیمانی سیکریٹری
برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نواب لیاقت علی خان نےاعلان کیا ہے کہ حکومت
پاکستان کی جانب سے 13000 ویب سائیٹس جن پر فحش اور قابل اعتراض مواد تھا
بلاک کر دی گئی ہیں۔
اس حوالے سے اسمبلی میں ایک توجہ طلب نوٹس پیش کیا گیا۔ جس میں حکومت سے
پوچھا گیا کہ وہ ان فحش ویب سائیٹس کے بارے میں کیا کر رہی ہے۔ پارلیمانی
سیکریٹری کے مطابق حکومت اس تمام صورتحال سے بخوبی واقف ہے اور ایسی ویب
سائیٹس کو بلاک کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
پارلیمانی سیکریٹری نے اس روز بروز فحش ویب سائیٹس کی تعداد میں اضافے
کا نوٹس لیتے ہوئے اس کے تدارک کے لیے ایک کمیٹی بنانے کی تجویز پیش کی۔
انکے مطابق حکومت کے پاس ان تمام ویب سائیٹس کو بلاک کرنے کے لیے کوئی واضح
نظام موجود نہیں لیکن پھر بھی جیسے ہی انہیں کوئی شکایت ملتی ہے اس پر
فوری عمل کیا جاتا ہے۔
انہوں نے انڈیا اور چین کی مثال دی جہاں کثیررقوم خرچ کرکے ویب سائیٹس
بلاک کرنے کا سسٹم بنایا گیا ہے جو حکومت مخالف ویب سائیٹس بلاک کرنے کی
اہلیت بھی رکھتا ہے۔ مگر پارلیمانی سیکریٹری نے اس بات کی وضاحت کی کہ ایسے
نظام کے باوجود تمام فحش ویب سائیٹس کو بلاک کرنا محال ہے۔
ایکسپریس ٹرائیبیون
یوفون نےیو مانیٹر متعارف کرادیا
یوفون نے ان کمنگ اور آوٹ گواننگ کالز کوکنٹرول کرنے کے لیے یو مانیٹر متعارف کرادیا
اس نظام سے صارف 3 یوفون نمبرزکی کالز کو مانیٹر کر سکے گا
اس نظام سے صارف 3 یوفون نمبرزکی کالز کو مانیٹر کر سکے گا
ٹیلی نار نے تمام لوڈزپر سروس چارجز %7 بڑھا دیے
تفصیلات کے مطابق ٹیلی نار نے تمام لوڈزپر سروس چارجز %7 بڑھا دیے جو کہ 15 فروری سے لاگو ہوں گے اس طرح صارف سےہر 100 کے ری چارج یا لوڈ پر ٹیکس اور سروس چارجز کی مد میں 33.19 روپے کاٹے جائیں گے
ری چارج پر ٹیکس اور اضافی چارجز کی تفصیل کچھ یوں ہے
ودہولڈنگ ٹیکس : 10فیصد = 10 روپے
سروس چارجز : 7فیصد = 7 روپے
بقایا رقم پر جنرل سیلز ٹیکس:19.5 فیصد = 16.19 روپے
کل ٹیکس اور سروس چارجز :33.19 روپے
یعنی 15 فروری 2012 سے اب ٹیلی نار صارفین کو 100 روپے کا ری چارج کرنے پر 66.81 روپے کا بیلنس فراہم کیا جائے گا اور بقایا رقم ٹیکسوں اور اضافی چارجز کی نظر ہوجائے گی۔

سی آئی اے کی ویب سائٹ پر سائبر حملہ
کمپیوٹر ہیکرز نے امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کی ویب سائٹ کو غیر فعال کرنے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
ہیکرز کے گروہ ’اینونِیمس‘ کی جانب سے جمعہ کو ٹوئٹر پر ’سی آئی اے
ٹینگو ڈاؤن‘ کا پیغام بھیجا گیا۔ امریکی فوج کے خصوصی دستے یہ اصطلاح دشمن
کی ہلاکت کی اطلاع دینے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
تاہم ایک اور ٹویٹ میں اینونیمس نے کہا کہ اگرچہ انہوں نے اس ہیکنگ کی اطلاع فراہم کی ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ یہ کام بھی ان کا ہے۔
یہ سی آئی اے کی ویب سائٹ کو غیر فعال کیے جانے کا پہلا موقع نہیں۔
جون دو ہزار گیارہ میں اینونیمس سے جڑے ایک گروپ للز سکیورٹی نے ادارے کی ویب سائٹ کو عارضی طور پر بند کر دیا تھا۔
سی آئی اے کی ویب سائٹ جمعہ کی شام کو کئی گھنٹے کے لیے غیر فعال رہی اور ادارے کی ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
ہیکرز عموماً اس قسم کی ویب سائٹس کو ’خدمات کی عدم فراہمی‘ جیسے حملوں کا نشانہ بناتے ہیں جس میں ویب سائٹ پر اتنی ٹریفک بھیجی جاتی ہے کہ اس کے سرور اسے سنبھالنے کے قابل نہیں رہتے۔
سی آئی اے کی ویب سائٹ پر حملے میں ایسی اطلاعات نہیں ملیں کہ اس سے ادارے کے کمپیوٹر نظام میں بھی خلل پڑا ہو۔
رواں ماہ اینونیمس گروپ نے امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی اور برطانوی پولیس کی ایک ایسی کال ہیک کی تھی جس میں ہیکرز کے خلاف قانونی کارروائی زیرِ بحث تھی۔
اس کے علاوہ گزشتہ ماہ فائلوں کے تبادلے کی ویب سائٹ میگا اپ لوڈ کی بندش کے بعد اینونیمس نے ہی ایک بیان میں ایف بی آئی اور امریکی محکمۂ انصاف سمیت دیگر ویب سائٹس کی بندش کا دعویٰ کیا تھا۔

بی بی سی اردو
Subscribe to:
Posts (Atom)