Saturday, 11 February 2012

سی آئی اے کی ویب سائٹ پر سائبر حملہ

کمپیوٹر ہیکرز نے امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کی ویب سائٹ کو غیر فعال کرنے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
ہیکرز کے گروہ ’اینونِیمس‘ کی جانب سے جمعہ کو ٹوئٹر پر ’سی آئی اے ٹینگو ڈاؤن‘ کا پیغام بھیجا گیا۔ امریکی فوج کے خصوصی دستے یہ اصطلاح دشمن کی ہلاکت کی اطلاع دینے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

تاہم ایک اور ٹویٹ میں اینونیمس نے کہا کہ اگرچہ انہوں نے اس ہیکنگ کی اطلاع فراہم کی ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ یہ کام بھی ان کا ہے۔

یہ سی آئی اے کی ویب سائٹ کو غیر فعال کیے جانے کا پہلا موقع نہیں۔
جون دو ہزار گیارہ میں اینونیمس سے جڑے ایک گروپ للز سکیورٹی نے ادارے کی ویب سائٹ کو عارضی طور پر بند کر دیا تھا۔

سی آئی اے کی ویب سائٹ جمعہ کی شام کو کئی گھنٹے کے لیے غیر فعال رہی اور ادارے کی ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ہیکرز عموماً اس قسم کی ویب سائٹس کو ’خدمات کی عدم فراہمی‘ جیسے حملوں کا نشانہ بناتے ہیں جس میں ویب سائٹ پر اتنی ٹریفک بھیجی جاتی ہے کہ اس کے سرور اسے سنبھالنے کے قابل نہیں رہتے۔

سی آئی اے کی ویب سائٹ پر حملے میں ایسی اطلاعات نہیں ملیں کہ اس سے ادارے کے کمپیوٹر نظام میں بھی خلل پڑا ہو۔
رواں ماہ اینونیمس گروپ نے امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی اور برطانوی پولیس کی ایک ایسی کال ہیک کی تھی جس میں ہیکرز کے خلاف قانونی کارروائی زیرِ بحث تھی۔

اس کے علاوہ گزشتہ ماہ فائلوں کے تبادلے کی ویب سائٹ میگا اپ لوڈ کی بندش کے بعد اینونیمس نے ہی ایک بیان میں ایف بی آئی اور امریکی محکمۂ انصاف سمیت دیگر ویب سائٹس کی بندش کا دعویٰ کیا تھا۔

بی بی سی اردو



روزنامہ جنگ

   


No comments:

Post a Comment