Wednesday, 8 February 2012

ٹوئٹر پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کا الزام

برازیل کی حکومت نے ٹوئٹر پر مقدمہ کرتے ہوئے اس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے ایسے اکاؤنٹ ختم کرے جس میں وہاں کے شہریوں کو روڈ بلاک اور تیز رفتارگاڑیوں کو پکڑنے کے پولیس کے طریقوں سے خبردار کیا گیا ہے۔
حکام کا خیال ہے کہ ٹوئٹر کی یہ سروس ملک میں شراب پی کر ڈرائیونگ کی روک تھام کے لیے کی جانے والی کوششوں کو نقصان پہنچا رہی ہے۔
حکومت نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ ٹوئٹر جب تک اس پر عمل درآمد نہیں کرتا تب تک ہر روز دو لاکھ نوے ہزار ڈالریومیہ ادا کرے۔
ٹوئٹر نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
اس سے پہلے ٹوئٹر یہ اعلان کر چکا ہے کہ اگر اس سے درخواست کی جائے تو وہ ان پیغامات کو بلاک کر سکتا ہے جو مقامی قوانین کے خلاف ہوں۔
یہ مقدمہ برازیل کے اٹارنی جنرل نے وفاقی عدالت میں دائر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹوئٹر پر ڈرائیوروں کے لیے جو اطلاعات فراہم کی گئی ہیں وہ ملک کے ٹریفک قوانین کے خلاف ہیں۔

No comments:

Post a Comment