Wednesday, 22 February 2012

ٹوئیٹر پر بختاور زرداری اور ناہید خان کا مکالمہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور زرداری نے سماجی ویب سائیٹ پر ناہید خان سے سوال کرتے ہوئے کہاہے کہ ستائیس دسمبر کو بینظیر بھٹو شہید کے آگے آپ کیوں نہیں کھڑی ہوئیں۔ ٹوئٹر پر ناہید خان سے مکالمہ کرتے ہوئے اُن کاکہنا تھا کہ ہم نے اعتماد کیاکہ جلسے میں ہماری والدہ کی حفاظت کریں گی لیکن آپ نے مایوس کیا۔ بختاور کا کہنا تھا کہ ذوالفقار مرزا نے تین سو کارکنوں کو شہید کی حفاظت کیلئے بھیجا تو آپ نے تمام کارکنوں کو واپس کیوں بھیج دیا۔ بختاور زرداری کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ناہید خان کا کہنا تھا کہ چارسال گذرجانے کے بعد یہ سوالات کرنے کا شکریہ۔ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی کا ہیچ تنگ تھا اور اِس لئے بی بی اکیلے ہی باہرنکلی تھی۔

No comments:

Post a Comment