Wednesday, 22 February 2012

ایس ایم ایس کی مد میں 14 بلین ڈالر کا نقصان



ایک رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی میسج سروس کے باعث پچھلے سال موبائل نیٹ ورک آپریٹرز کو ایس ایم ایس کی مد میں تیرہ اعشاریہ نو بلین ڈالر کا نقصان ہوا۔

اووم کمپنی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر میسج ایپلیکیشنز جیسے کہ واٹس ایپ، بلیک بیری میسنجر اور فیس بک چیٹ کے باعث موبائل آپریٹرز کو یہ نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آپریٹرز کو مل کر اس چیلنج کا سامنا کرنا ہو گا۔

موبائل صنعت سے تعلق رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل آپریٹرز موثر منصوبہ بندی سے اس نقصان کو کم کر سکتے ہیں۔

اس رپورٹ میں عالمی سطح پر سمارٹ فونز میں استعمال کی جانے والی سماجی رابطے کی ایپلیکیشنز کے اعداد و شمار اکٹھے کیے گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹس کے ذریعے پیغامات بھیجنے سستے پڑتے ہیں بہ نسبت ایس ایم ایس کے۔

تاہم اس رپورٹ میں آپریٹرز کو انٹرنیٹ کے استعمال میں اضافے سے ہونے والے منافع کا ذکر نہیں کیا گیا

بی بی سی اردو

No comments:

Post a Comment