Wednesday, 7 March 2012

Cebit کے نئے رجحانات



کمپیوٹر مصنوعات کی دنیا کی سب سے بڑی بین الاقوامی تجارتی نمائش Cebit میں اس سال دو اہم رجحانات دیکھنے میں آ رہے ہیں۔ موبلیٹی اور سکیورٹی سے متعلق نت نئی تکنالوجی
کمپیوٹر مصنوعات کی دنیا کی سب سے بڑی بین الاقوامی تجارتی نمائش Cebit میں اگر کسی نمائش کنندہ کو ایک نارمل سائز کےکاغذ کا ٹکڑا دیا جائے اور اُس سے کہا جائے کو وہ اس کاغذ پر اپنی کمپنی کی نئی مصنوعات کی فہرست درج کرے تو 4200 صفحات کا ایک ضخیم پلندہ تیار ہو جائے گا۔ اس سے دو اہم ترین ٹرینڈز کا پتہ چلتا ہے جن کا تعلق حرکت پذیری اور سلامتی سے ہے۔
جرمنی کی معروف ریسرچ سوسائٹی Frauenhofer کے محقیقین نے مستقبل کے ٹریفک سے متعلق نت نئی ٹیکنالوجی پر توجہ دی ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے اپنی تیار کردہ مصنوعات کو ہینوور کی نمائش گاہ کے ہال نمبر 26 میں نمائش کے لیے پیش کیا ہے۔ یہ ہیں موٹر گاڑیوں کے نئے ماڈلز۔ محققین نے کوشش کی ہے کہ آئندہ شہری ٹریفک کو اس طرح منظم کیا جائے کہ ضرر رساں گیسوں کا اخراج کم سے کم ہو۔

Frauenhofer انسٹیٹیوٹ کے ریسرچرز نے ’اسمارٹ موبیلیٹی‘ کے نام سے ایک ایسا سسٹم تیار کیا ہے، جس کے ذریعے گاڑیاں نیویگیشن سسٹم یا اسمارٹ فون کے ذریعے سفر کے دوران مرکزی ٹرانسپورٹ مینیجمنٹ کے ساتھ رابطہ قائم کر سکیں گی۔ Frauenhofer سوسائٹی کے اس پروجیکٹ کے سربراہ ’ینز سچ‘ بتاتے ہیں’ مثال کے طور پر آپ یہ دوسگنل دیکھ رہے ہیں یہ موٹر گاڑیوں کو بتاتے رہتے ہیں کہ کب سگنل آن ہوگا۔ اس طرح گاڑیاں ٹریفک کے بہاؤ کا اندازہ لگا سکتی ہیں۔ ساتھ ہی مہارت کے ساتھ اور ضرر رساں گیسوں کےکم سے کم اخراج کا موجب بنتے ہوئے گاڑی چلائی جا سکتی ہے‘۔

موبائل فون کے معروف سروس پرووائیڈر ووڈا فون نے بھی نئی مصنوعات متعارف کرائی ہیں۔ وہ M to M یعنی مشین ٹو مشین کمیونیکیشن کے ساتھ اس میلے میں موجود ہیں۔ ووڈا فون کی تیار کردہ ایک چپ مستقبل میں BMW کے تمام ماڈلز میں نصب کی جائے گی۔ اُسی طرح جس طرح ہمارے موبائل ٹیلی فونز میں سِم لگی ہوئی ہوتی ہے۔ اس طرح گاڑی میں انٹرنیٹ سے رابطہ ممکن ہو گا بلکہ کسی حادثے کی صورت میں صورت میں ہنگامی نظام متحرک ہو جائے گا اور ایمرجنسی کال بجنا شروع ہو جائے گی۔ ووڈا فون کمپنی کے ایک ترجمان ’پاؤز گرلاخ‘ کے بقول’ مستقبل میں کوئی گوگل یا ووڈا فون کار تو دستیاب نہیں ہوگی، لیکن ماضی کی طرح مستقبل میں بھی BMW بنا کرے گی جس میں جدید ترین ٹیکنالوجی سے تیار کردہ تمام سہولیات موجود ہوں گی۔ جیسے تیز ترین انٹرنیٹ سروس ۔ تجزیہ نگاروں کا اندازہ ہے کہ سال 2012 ء کے دوران M to M یعنی مشین ٹو مشین کمیونیکیشن سے آراستہ اور خود کارنظام سے تیار کردہ گاڑیوں کی فروخت 9 بلین یورو تک ہو سکتی ہے‘۔
اس بارکمپیوٹر مصنوعات کی بین الاقوامی تجارتی نمائش Cebit میں کمپوٹر بنانے والی جائنٹ کمپنی IBM نے بھی Mobility کے موضوع کو مرکزی اہمیت دی ہے۔

No comments:

Post a Comment