چین کے ایک آئی فون صارف کی طرف سے معروف امریکی کمپیوٹر ساز ادارے
ایپل کے آن لائن ’ایپ اسٹور‘ سے ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپلیکیشن کے ساتھ
ہی اس اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جانے والے ایپلیکیشنز کی تعداد 25 ارب تک پہنچ
گئ ہے۔
ایپل کی طرف سے اپنا پہلا آئی فون سال 2007ء میں متعارف کرایا گیا تھا، اس کے کچھ عرصے بعد ہی اس معروف امریکی کمپیوٹر کمپنی نے اپنے ایپ اسٹور کو بھی لانچ کر دیا۔ اس آن لائن اسٹور کا مقصد ابتداء میں آئی فون پر کام کرنے والی مختلف ایپلیکیشنز صارفین کو فراہم کرنا تھا۔
اس وقت ایپل کے ایپ اسٹور پر ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد ایپلیکیشنز دستیاب ہیں جو آئی فون کے علاوہ، آئی پیڈ اور اس کمپنی کے آئی پاڈ یعنی آئی ٹچ کے ساتھ کام کرتی ہیں۔ ایپ اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کرنے والے صارفین دنیا کے 123 ممالک میں موجود ہیں۔
ایپل کی طرف سے 2007ء میں ایپ اسٹور شروع کیا گیا تھا
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپل کمپنی کی طرف سے اس کا نیا آئی پیڈ یعنی آئی پیڈ تھری سات مارچ کو پیش کیا جا رہا ہے۔
No comments:
Post a Comment