Tuesday, 14 February 2012

ٹیلی نار پاکستان کی ہواوے اور نوکیا سیمنز نیٹورک کے خلاف قانونی چارہ جوئی

 تفصیلات کے مطابق ٹیلی نار پاکستان اور ہواوے کے درمیان ایک معاہدے پر تنازعہ کی صورت میں ثالثی کے لیے عدالت سے رجوع کیا گیا ہے۔ معاہدے کی رو سے ہواوے نے اپریل 2011 سے ٹیلی نار پاکستان کی نیٹورک سروسز کا انتظام سنبھالنا تھا۔

یاد رہے کہ یہ وہی معاہدہ ہے جسکے تحت ٹیلی نار نے نیٹورک سیکیورٹی اور دیکھ بھال کا انتظام ہواوے کے سپرد کیا تھا۔

ٹیلی نار پاکستان کے وی پی کارپوریٹ افئیرز اینڈ سیکیورٹی عامر اظہارالحق نے پروپاکستانی  کو بذریعہ ای میل  اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ٹیلی نار پاکستان نے نوکیا سیمنز نیٹورک اور ہواوے کے خلاف الگ الگ قانونی چارہ جوئی کی مہم شروع کر رکھی ہے۔ لیکن چونکہ معاملات فی الوقت عدالت میں ہیں لہذا ان پر تبصرہ نہیں کیا جاسکتا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹیلی نار پاکستان کی جانب سے حال ہی میں ذیڈ ٹی ای کے ساتھ 850 ملین ڈالر کا ایک معاہدہ کیا گیا ہے۔  ذیڈ ٹی ای نے اس کانٹریکٹ کے حصول کے لیے نوکیا سیمنز نیٹورک اور ہواوے کو شکست دی تھی۔

پروپاکستانی 

No comments:

Post a Comment