Tuesday, 14 February 2012

پشاور میں بھی آئی ٹی پارک کے قیام کا فیصلہ



 انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کو فروغ دینےاورسرمایہ کاری میں جدت لانے کے لیے  گزشتہ سال خیبر پختونخواہ حکومت نے گزشتہ سال ایبٹ آباداور پشاورمیں  دوانفارمیشن ٹیکنالوجی پارکس کے قیام کا اعلان کیا تھا

 پشاور میں  انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک کے قیام کے لئے پیر کو صوبائی انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ  نے پشاور کے ڈین ٹریڈ سینٹر میں 25،000 مربع فٹ  جگہ حاصل کی ہے

اس منصوبے کے پیش نظرایک تقریب  خیبر پختونخواہ انفارمیشن ٹیکنالوجی (KPITB) بورڈ کے سربراہ کے دفتر میں منعقد کی گی ہے اور  محکمہ آئی ٹی نے ڈین ٹریڈ سینٹراور  کامسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ساتھ  دوالگ الگ مفاہمت کی یادداشت  پر دستخط کئےہیں-اور ابتدائی ادائیگی کا ایک چیک بھی ڈین ٹریڈ سینٹر  کے چیف ایگزیکٹو افسرعبدالخالق کو دیا گیا ہے

خیبر پختونخواہ انفارمیشن ٹیکنالوجی (KPITB) بورڈ کے کے منیجنگ ڈائریکٹر امجد شاہد آفریدی نے شرکاء کو بتایا کہ حکومت نے اگلے پانچ سال میں منصوبے کے لئے ایک ارب روپے مختص کیے تھے  لیکن  موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر اورکسی بھی ممکنہ رکاوٹ سے بچنے کے لیے  تمام فنڈز ایک ہی وقت میں جاری کرنے پر فیصلہ کیاگیا ہے

مسٹر آفریدی نے کہا کہ حکومت دوانفارمیشن ٹیکنالوجی پارکس کے قیام کی لیے بجلی اور ائر کنڈیشنگ میں 80 فیصد سبسڈی دے گی جبکہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ شروع میں مفت براڈبینڈ کی خدمات فراہم کرے گی.

انہوں نے کہا کہ شروع میں پشاور کے ڈین ٹریڈ سینٹر میں 25،000 مربع فٹ  جگہ حاصل کی گئی ہے اور یہ  بعد میں 100،000 مربع فٹ  یا عمارت کے ایک پورے فلور تک بڑھا دی جائے گی

روزنامہ ڈان

No comments:

Post a Comment