اپیل نے اپنے ٹیبلٹ کمپیوٹر آئی پیڈ کا نیا ورژن متعارف کروا دیا ہے جس میں ہائی ڈیفینیشن سکرین کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔
اس آئی پیڈ میں نئی اے فائیو ایکس چپ کا استعمال کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں بہتر گرافکس میسر ہوں گے۔
نئے آئی پیڈ کی رونمائی کے موقع پر ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹیم کک کا کہنا تھا کہ اپیل نے اس(ٹیبلٹ کمپیوٹرز) شعبے کی تعریف دوبارہ طے کر دی ہے‘۔
اپیل اس وقت ٹیبلٹ کمپیوٹرز کی دنیا پر حاوی ہے لیکن اسے رواں سال اس وقت چیلنج کا سامنا ہوگا جب ونڈوز 8 آپریٹنگ نظام والے ٹیبلٹ کمپیوٹر مارکیٹ میں آئیں گے۔
نو اعشاریہ چار ملی میٹر کے اس نئے آئی پیڈ میں پانچ میگا پکسل کا کیمرہ ہے اور اسے فور جی ٹیکنالوجی کے تحت بھی استعمال کیا جا سکے گا۔
ایپل کے شعبۂ مارکیٹنگ کے سربراہ فل شلر کا کہنا ہے کہ نئے آئی پیڈ کی بیٹری تقریباً دس گھنٹے چل سکتی ہے جو آئی پیڈ 2 کے برابر ہی ہے تاہم فور جی نیٹ ورک کے استعمال پر اس مدت میں ایک گھنٹے کی کمی ہو سکتی ہے۔
ایپل کا نیا آئی پیڈ سولہ مارچ سے برطانیہ، امریکہ، کینیڈا، جرمنی، فرانس، سوئٹزرلینڈ، ہانگ کانگ، سنگاپور، جاپان اور آسٹریلیا میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
نئے ماڈل کے متعارف کروائے جانے کے بعد آئی پیڈ 2 کی قیمت تین سو ننانوے پاؤنڈ سے کم کر کے تین سو انتیس پاؤنڈ کر دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ یہ اپیل کے شریک بانی سٹیو جابز کے انتقال کے بعد پہلا موقع ہے کہ کمپنی نے کوئی نئی پراڈکٹ متعارف کروائی ہے

BBC
No comments:
Post a Comment