Thursday, 16 February 2012

2012 میں انسانوں سے زیادہ موبائل ہوں گے




 موبائل فونز کے عالمی ڈیٹا پر نظر رکھنے والی نیٹ ورک کمپنی سسکو کے مطابق رواں سال دنیا میں انسانوں کی تعداد سے زیادہ موبائل فونز کی تعداد ہو جائے گی۔

اس کمپنی نے پیشین گوئی کی ہے کہ سنہ 2016 تک موبائل فون سےکنکٹ ہونے والے آلات کی تعداد دس بلین ہو جائے گی۔ کمپنی کے مطابق سنہ 2016 تک نیٹ ورکس میں ہر سال 130 ایگزا بائیٹ کا ڈیٹا موجود ہو گا یعنی کہ 33 بلین ڈی وی ڈیز کے برابر ڈیٹا۔

کمپنی کی رپورٹ کے مطابق سنہ دو ہزار کے مقابلے میں دو ہزار گیارہ میں موبائل ٹریفک میں آٹھ گنا اضافہ ہوا ہے۔

سسکو کی رپورٹ کے مطابق موبائل فونز کے استعمال کے اضافے کے باعث موبائل آپریٹرز کو مانگ پوری کرنے میں مشکلات پیش آئیں گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت ایک سمارٹ فون 150 میگا بائیٹس ماہانہ استعمال کرتا ہے لیکن سنہ 2016 تک ایک سمارٹ فون 2.6 گیگا بائیٹ استعمال کرے گا۔

’سنہ 2016 تک موبائل فون کے ساٹھ فیصد صارف یعنی تین بلین افراد گیگا بائیٹ کلب سے تعلق رکھیں گے۔ اور ان میں سے ہر ایک صارف ماہانہ ایک گیگا بائیٹ استعمال کرے گا۔‘

موبائل ٹریفک میں اضافے کی کئی وجوہات ہیں۔ ایک تو یہ ہے کہ لوگ ٹیبلٹ استعمال کرنے لگ گئے ہیں جو کہ سمارٹ فون سے بھی زیادہ ٹریفک استعمال کرتا ہے۔

سسکو کے مطابق سنہ دو ہزار گیارہ میں ٹیبلٹ کا استعمال تین گنا بڑھ کر 34 ملین ہو گیا ہے۔

موبائل ٹریفک کی دوسری وجہ ہے فور جی نیٹ ورک جو کہ تیز نیٹ ورکس ہیں۔ اس وقت فور جی نیٹ ورک صرف 0.2 فیصد موبائل کنکشنز کو مہیا ہیں۔ لیکن پھر بھی فور جی چھ فیصد ٹریفک کا خالق ہے۔
بی بی سی اردو

No comments:

Post a Comment