Friday, 17 February 2012

ایم سی بی کے تعاون سے نوکیا موبائل منی سروس اب پاکستان میں بھی




ٹیلی کام ریکارڈر پر شائع ہونے والی خبر کے مطابق مسلم کمرشل بینک اور نوکیا کے اشتراک سے جلد ہی پاکستان میں موبائل بینکنگ کا آغاز کیا جارہاہے۔

ترقی پذیر ملکوں میں مشہور نوکیا کی موبائل منی سروس ،  اب ایم سی بی کے تمام صارفین کے لیے بھی دستیاب ہوگی۔ جسکے ذریعے صارفین موبائل فون کے ذریعے رقوم منتقل کرسکیں گے۔ اسکے ساتھ صارفین پری پیڈ بل ادا اور شاپنگ بھی کرسکتے ہیں۔

اس حوالے سے صارفین کے لیے نوکیا فون پرموجود ایپلی کیشن سے فائدہ اٹھایا جاسکے گا اسکے ساتھ ساتھ صارفین کو ایپلی کیشن ڈاونلوڈ کرنے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

موبائل منی سروس جولائی 2011 میں نوکیا اور مسلم کمرشل بینک کے درمیان معاہدے کا نتیجہ ہے۔ اس سے قبل نوکیا بھارت میں یونین بینک اور یس بینک کے تعاون سے موبائل منی کی سروس فراہم کر رہا ہے۔  

 پروپاکستانی

No comments:

Post a Comment